بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے سلسلہ میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں:مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی: مختلف ممالک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

اندرون و بیرون ملک سے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بسلسلہ جنم دن بابا گرو نانک گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آ رہے ہیں، جن کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اٹک پولیس نے تازہ دم دستے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کیلئے تعینات کر رکھے ہیں۔

یاتریوں کی نگرانی خود ڈی پی او اٹک کر رہے ہیں ،اسکے علاوہ ایس پی انویسٹی گیشن اٹک جویریہ جمیل کی نگرانی میں 08 ڈی ایس پی بھی سیکیورٹی کے عمل کو چیک کرنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

سکھ یاتریوں کوسیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 1000 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں، جن میں 21 انسپکٹرز/ایس ایچ اوز، 131 اپر سپارڈینیٹ، 75 ہیڈ کانسٹیبل ،600 سے زائد کانسٹیبلان کے علاوہ 33 لیڈیز کانسٹیبلان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سکھ یاتری حکومت پاکستان کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

اس کے ساتھ ساتھ سکھ یاتریوں کی حفاظت کے سلسلے میں ایلیٹ کمانڈوز کے 29 سیکشن ہمہ وقت الرٹ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے