اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی، خاتون کے اغواء اور چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار۔
یہ بھی پڑھیں:رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے بعد خاتون کے اغوا اور چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے مغویہ، مسروقہ ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور 85لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد کر لیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے ۔
اس کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی سید علی رضا نے تھانہ لوہی بھیر کو شاباش دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈی آئی جی سید علی رضا کے مطابق منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔