ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان میدان میں آگئیں، اور خواتین کو اہم مشورہ دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں انہوں نے کہاکہ کچھ عرصے سے ایک ٹرینڈ چل پڑا ہے کہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار لڑکیوں کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں متنازع ویڈیو: ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے بارے میں کیا بتایا؟

اداکارہ نے کہاکہ کچھ روز قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں اور اب گلگت بلتستان کی ٹک ٹاکر کی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں جو ٹرینڈ چل پڑا ہے یہ بہت غلط ہے، جو لوگ ایسی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں، اداروں کو چاہیے کہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

انہوں نے لڑکیوں اور خواتین کو مشورہ دیا کہ کبھی بھی کسی پر بھروسہ مت کریں کیونکہ زمانہ بہت خراب ہے، اس لیے کبھی بھی جذبات میں آکر اپنے شوہر کو بھی ذاتی ویڈیوز نہ بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں ’مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ چیزیں بہت خوفناک ہیں‘ ہانیہ عامر کا نازیبا ویڈیوز پر ردعمل

مشی خان نے کہاکہ جب لڑکیوں کی ایسی ویڈیوز بن جاتی ہیں یا وہ کسی کو بھیجتی ہیں تو پھر اس بنیاد پر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے، اس لیے پہلے ہی احتیاط کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ