سیالکوٹ میں سسرالیوں کے ہاتھوں کا بہو کا قتل، مقتولہ کی ساس کے سنسنی خیز انکشافات

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیالکوٹ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتولہ کی ساس ملزمہ صغراں نے حسد اور نفرت میں آکر بہو کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ مقتولہ پر جو الزامات لگائے گئے تھے وہ جھوٹے تھے۔

یہ بھی پڑھیں سابق شوہر کے جال میں کیسے آئی، زینب جمیل کے حیران کن انکشافات

دوسری جانب سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے مرکزی کو ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ زارا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نوید کو گرفتار کرکے آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں اس کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ سے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم خاتون مجسٹریٹ نے ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا۔

پولیس کے مطابق زارا قتل کیس میں گرفتار کیے گئے دیگر 3 ملزموں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈسکہ میں سسرالیوں نے حاملہ بہو کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے بوری میں ڈال کر نالے میں پھینک دیے تھے۔

مقتولہ زارا کا شوہر بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق زارا کو اس کی ساس اور نند سمیت 4 افراد نے مل کر قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں ایبٹ آباد: ’بیٹے نے والدین کو پھانسی دے کر لاشیں کنویں میں پھینک دیں‘

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟