راولپنڈی: ایئرکوالٹی بہتر ہونے پر تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں ایئرکوالٹی بہتر ہونے پر ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے 19نومبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے راولپنڈی ڈویژن میں موجود تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا کیا۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے ایئرکوالٹی بہتر ہونے پر کمشنر راولپنڈی نے سفارش کی، جس پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب: اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی بھی برقرار

خیال رہے پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر صوبے کے بیشتر شہروں میں تمام تعلیمی اداروں کو ایئرکوالٹی انڈیکس بہتر ہونے تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے پنجاب کے 18 اضلاع کے سرکاری اور نجی سکینڈری اور ہائر سکینڈری تعلیمی اداروں کو 7 سے17 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، اور پنجاب حکومت نے زیادہ اسموگ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا اسموگ بحران کے دوران کراچی منتقل ہونے کا مشورہ، اہل کراچی کیا کہتے ہیں؟

تاہم، پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ہر طرح کے کھیلوں، نمائش اور  فیسٹیول کے انعقاد پر بھی 24 نومبر تک پابندی عائد ہوگی جبکہ ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پربھی 24 نومبر تک پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان دونوں شہروں میں فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں کے چلائے جانے پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہے جبکہ لاہور میں آتشبازی پر 31 جنوری تک پابندی برقرار رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp