آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 18.1 اوور میں 117رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ بابر اعظم نے 41 رنز بنائے۔ تاہم، آسٹریلیا کو جیت کے لیے 20اوورز میں 118رنز کا درکار ہیں۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز آغاز میں ہی ڈھیر ہوگئے اور زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے۔ 17کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری، دوسری وکٹ 61، تیسری وکٹ 64 اور چوتھی 70 کے مجوموعی اسکور پر گری۔ پاکستان کی 5ویں وکٹ 91، چھٹی اور ساتویں وکٹ اوپر تلے 92 کے مجموعی اسکور پر گری۔ 8ویں اور 9ویں وکٹ 116 جبکہ آخری وکٹ 117 کے مجموعی اسکور پر گری۔
بابر اعظم نے ابھی تک سب سے زیادہ 28 گیندوں پر 41رنز بنائے، دوسرے نمبر پر حسیب اللہ 19گیندوں پر 24رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایورون ہارڈی نے 3، ایڈم زیمپا اور اسپینسر جانسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نیتھن ایلس اور بارٹلیٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی20 میں آرام دیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں، اور وکٹ کیپر کی ذمہ داری حسیب اللّٰہ سر انجام دے رہے ہیں۔ تاہم، نئے شامل کیے گئے کھلاڑی جہانداد خان کو ڈیبیو کیپ پہنائی گئی ہے۔
Pakistan’s T20I player No.118 Jahandad Khan receives his debut cap from Shaheen Shah Afridi 👏#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ohMXQg5PWa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2024
ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے، محمد رضوان کی جگہ حسیب اللہ اور نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ کھلاڑی نمبر 118 جہانداد خان نے شاہین شاہ آفریدی سے اپنی ٹی20 ڈیبیو کیپ وصول کی۔
مزید پڑھیں: کپتان محمد رضوان نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے میوزیم کو کیا عطیہ دیا؟
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ، عثمان خان اور محمد عرفان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی20، پاکستان ٹیم میں تبدیلی، کپتان ٹیم میں شامل نہیں
واضح رہے کہ 3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔ پہلے ٹی20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی20 میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 13 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کرلی تھی۔