عمران خان کی فوج مخالف تقاریر: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مدعی علاقہ مجسٹریٹ کو طلب کرلیا

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عسکری اداروں کے افسروں کے خلاف تقاریر پر عمران خان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر مقدمہ کے مدعی علاقہ مجسٹریٹ سمیت پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے  مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےکی۔

درکواست گزار کے وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت تک ایف آئی آر پر کارروائی یا عمل درآمد روک دیں جس پر جسٹس عامر فاروق بولے کہ نوٹس کردیا ہے جواب آنے دیں پھر دیکھیں گے۔

فیصل چوہدری نے دائرہ اختیار پر بات کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ لاہور کے معاملے پر مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کراچی میں ہوتا ہے اور پرچہ کہیں اور ہو جاتا ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ اس مقدمہ کے مدعی علاقہ مجسٹریٹ کو عدالت نے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ مقدمہ اخراج درخواست سے قبل ضمانت کیوں نہیں حاصل کی گئی اسی طرح دوسرا اعتراض عمران خان کے پاور آف اٹارنی سے متعلق تھا، تاہم دونوں اعتراضات پہلے ہی عدالتی کارروائی سے قبل دور کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp