پنجاب میں ’چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری، علاج کے لیے ہر مریض کو کتنا فنڈ ملے گا؟

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ کے پہلے ’چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیرصدارت شعبہ صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان میں ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے ملتان میں ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر پنجاب، مریم نواز کی تجویز پر نواز شریف کی بھی حمایت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈائیلسز کے مریض کےعلاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ روپے تک بڑھا دیے ہیں۔ پروگرام کے تحت پنجاب میں گردوں کی بیماری میں مبتلا ہر مریض کے لیے ساڑھے 8 لاکھ روپے ڈائیلسز جبکہ ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیسٹ وغیرہ کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ڈائیلسز مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دوران اجلاس پنجاب میں مزید ڈائیلسز یونٹ قائم کرنے پراصولی اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلسز سینٹر میں ایس اوپیز پر عمل درآمد اور ڈائلسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کسان کارڈ کا اجرا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ہزار ٹریکٹر دینے کا بھی اعلان

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مریض بھی مفت ڈائیلسز کی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں، پنجاب سے مفت ادویات سندھ، بلوچستان اوردیگرصوبوں میں جارہی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا نے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ امراض قلب کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات اور ادویات لائی جائیں، اسپشلسٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے، اس کے علاوہ ماسٹر ٹرینرز بھی تعینات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت