5G اسپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین، نیلامی کا طریقہ کار کیا ہوگیا؟ معاہدہ طے پاگیا

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس کارپوریشن کے درمیان آئی ایم ٹی اسپکٹرم 5G کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پاگیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5G کب لانچ ہوگا؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتا دیا

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے نے پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کے ضمن میں آئی ایم ٹی اسپیکٹرم کی فراہمی کے سلسلے میں مشاورتی خدمات کے حصول کے لیے نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس انکارپوریشن (NERA) سے معاہدہ کر لیا ہے، یہ معاہدہ 5 نومبر 2024 کو طے پایا ہے۔

معاہدے کے تحت فریقین کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کنسلٹنٹ کی جانب سے حکومت کو آئندہ اسپیکٹرم کی فراہمی کے عمل کے اہم نکات پر سفارشات پیش کی جائیں گی ، جن میں مجوزہ اصلاحات، اسپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین، اور نیلامی کا طریقہ کار شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6G ٹیکنالوجی کی جانب پیشقدمی، چین نے تیز تر اقدمات کا اعلان کر دیا

اسپیکٹرم کی فراہمی کا عمل ممکنہ طور پر اپریل 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp