فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی انوائسنگ کے ذریعے 80 سالہ خاتون کے اکاؤنٹ میں 37 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کو بے نقاب کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بیرون ملک سے پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گئے 41 کروڑ جعلی دستخط سے کیسے نکال لیے گئے؟
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر کے آفیسر نے 80 سالہ خاتون کا جعلی اکاؤنٹ پکڑا جس میں 37 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی جاچکی تھی۔
وزیراعظم نے کہاکہ جعلی انوائسنگ کے ذریعے قوم کے اربوں روپے ہڑپ کیے جارہے ہیں، اسی لیے ہم ایف بی آر سمیت دیگر محکموں میں اصلاحات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ملک میں زیرگردش 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تک دھوکا کھاگئے
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ایف بی آر میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ٹیکس چوری کو روک کر قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔