ڈیل یا مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں، احتجاج ہر حال میں ہوگا، شیر افضل مروت

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گی۔ یہ احتجاج ماضی کے احتجاج سے مختلف ہوگا اور نتیجہ خیز ہوگا۔ اس احتجاج میں ماضی کے برعکس خیبرپختونخوا کے علاوہ ملک بھر سے بڑے قافلے شرکت کریں گے۔ پنجاب اور سندھ سے بھی قافلے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ تمام قیادت، اراکین پارلیمنٹ، تمام تنظیمیں موجود ہوں گی، عمران خان کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا۔

وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ماضی میں جو بھی احتجاج ہوئے ہیں ان کا کوئی نتیجہ نہیں آیا تاہم 24 نومبر کا احتجاج فیصلہ کن ہوگا۔ اور جب تک عمران خان کی رہائی نہیں ہو جاتی یہ احتجاج جاری رہے گا۔ اس احتجاج میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لوگ اسلام اباد پہنچیں گے۔ ہر قافلہ دوسرے سے بڑا ہوگا۔ امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہاں پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ کسی بھی لیول پر کسی سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہوا۔ یہ صرف جیو ٹی وی چینل ایسی خبریں چلا رہا ہے کہ ڈیل ہو رہی ہے۔ جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ جو احتجاج کا مومنٹم بنا ہوا ہے اسے توڑا جا سکے۔ ہمارے سیکرٹری اطلاعات وضاحت کر چکے ہیں کہ کسی بھی سطح پر کوئی بھی ڈیل یا مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ تمام قیادت متفق ہے کہ ہم نے احتجاج کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو جن مقدمات میں قید کیا گیا تھا وہ تمام کے تمام جھوٹے تھے اور ان مقدمات سے عمران خان کو بری کیا جا چکا ہے۔ عمران خان کو کیوں اتنا عرصہ قید میں رکھا گیا ہے اس کی تلافی کون کرے گا؟ لیکن عمران خان کی قید نے پی ٹی آئی کو کمال عظمت سے نواز دیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے صرف پیغام رسانی کا کام کیا ہے، اس کے علاوہ وہ عملی طور پر سیاست میں شامل نہیں ہوئی ہیں۔ چونکہ عمران خان سے جیل میں کسی اور کی ملاقات نہیں ہوئی تھی، بشریٰ بی بی نے بطور عمران خان کی بیوی جیل میں ملاقات کی اور جو پیغام دیا گیا اسے سب تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی 10 ہزار بندے لانے کا پیغام ملا ہے۔ عمران خان کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا، ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت کریں گی۔ جتنا مجھے پی ٹی آئی کی سیاست کا اندازہ ہے اس بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد نہیں آئیں گی۔

بشریٰ بی بی کے پارٹی کو چلانے کے سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ اس وقت پارٹی کی تمام قیادت موجود ہے اور سب لوگ 24 نومبر کے احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں۔ تمام قیادت شامل ہوگی۔ ایسا نہیں ہوگا کہ پانچ لوگ ہر دفعہ ماریں کھائیں اور احتجاج میں آگے رہیں جبکہ کچھ لوگ لیڈر بن جائیں اور ایک دفعہ بھی مار نہ کھائیں۔ یہ نہیں ہو سکتا۔ اب تمام لوگ احتجاج میں شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ