امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ امریکا کی پارٹنر شپ جاری ہے، حکومت پاکستان سے بات چیت میں دہشتگرد گروپوں سے لاحق خطرات کا پتا لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلیٰ سطح ڈائیلاگ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت، اسپورٹس ڈپلومیسی پر زور
ایک سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہے، پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، امریکا ان دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھایا، ہم دہشتگردوں کے حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کو ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ نہیں بولنا چاہیے، قمر زمان کائرہ
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لیے پرعزم ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ امریکا کی پارٹنر شپ جاری ہے۔