وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو تنخواہ عید سے پہلے دینے کا اعلان

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ  اور پنشنرز کو پنشن عید سے پہلے دینے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کو عید سے قبل تنخواہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی سہولت  کے لیے تمام سرکاری محکموں کو عید الفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کی جائے۔

مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آج  باضابطہ ہدایت کی ہے کہ  اس معاملے پر فوری عمل در آمد کیا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp