حیران کن صلاحیتوں کا حامل ڈرون شہپر 3 نمائش کے لیے تیار

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری متعارف کرایا جارہا ہے، جدید لڑاکا ڈرون شہپرتھری اہم حربی خصوصیات اور ہتھیاروں سے لیس ہے، درمیانی پرواز کے ساتھ جدید ہتھیاروں اور نظام سے لیس یہ ڈرون 30گھنٹے تک طویل فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شہپرڈرون 1650 کلوگرام وزنی ہتھیار لے جا سکتا ہے جب کہ اس میں مقامی طور پر تیار کردہ خصوصی ایویونکس اور جدید فلائٹ کنٹرول سسٹم نصب ہے، گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن کے جنرل منیجر سعد شیخ نے تایا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کے پیچھے ہماری 30 سالہ محنت ہے یہ ڈرون 35 ہزار فٹ کی بلندی تک رہ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp