عمران خان نے پہلا نکاح بشرٰی بی بی کی عدت کے دوران کیا، مفتی سعیدکا عدالتی بیان

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان اور بشرٰی بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں نکاح خواں مفتی محمد سعید اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پہنچے جہاں سینیئر سول جج نصر مِن اللّٰہ بلوچ نے ان کا بیان قلمبند کرایا۔

اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے مفتی سعید نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں اپنے پہلے نکاح کے غیر شرعی ہونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ’عمران خان نے پہلا نکاح بشرٰی بی بی کی عدت کے دوران کیا تھا۔ دونوں نے سب جانتے ہوئے دورانِ عدت نکاح کیا۔‘

مفتی سعید کے مطابق عمران خان نے ان سے یکم جنوری 2018ء کو رابطہ کرکے لاہور میں اپنا نکاح پڑھانے کا کہا۔ بشرٰی بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشرٰی بی بی کی بہن ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ بشرٰی بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں۔ عمران خان اور بشرٰی بی بی کا نکاح پڑھایا جا سکتا ہے۔

بیان میں مفتی سعید نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2018ء کو ان خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشرٰی بی بی کا نکاح پڑھا دیا جس کے بعد فروری میں ان سے رابطہ کرکے بشرٰی بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانے کی درخواست کی گئی۔

مفتی محمد سعید خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بتایا کہ نومبر 2017ء میں طلاق کے بعد پہلے نکاح کے وقت بشرٰی بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی۔

’عمران خان نے مجھے بتایا کہ بشرٰی بی بی نے ان سے نکاح کرنے پر پیش گوئی کی تھی کہ وہ وزیرِ اعظم بن جائیں گے، عمران خان نے بتایا کہ پہلا نکاح غیر شرعی تھا۔‘

مفتی محمد سعید خان نے عدالت کو دیے گئے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان اور بشرٰی بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی تقریب منعقد کی۔ عمران خان اور بشرٰی بی بی کا نکاح غیر قانونی ہے جو پیش گوئی کی وجہ سے ہوا۔

عمران خان اور بشرٰی بی بی کے نکاح خواں کا بیان قلم بند ہونے کے بعد عدالت نے 28 اپریل کو درخواست گزار محمد حنیف کے وکیل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے ہیں۔

اس سے قبل آج عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مفتی سعید کا آج ہی بیان قلمبند ہونے کے لیے مقرر کیا تھا۔

درخواست گزار محمد حنیف نے مؤقف اپنایا کہ کیس کے مرکزی گواہ مفتی محمد سعید عدالت میں اپنا بیان قلم بند کرانے کے لیے دستیاب ہیں۔ 8 اپریل کی گزشتہ سماعت کے موقع پر مفتی سعید عمرے پر روانگی کے باعث بیان ریکارڈ نہیں کراسکے تھے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان اور بشرٰی بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟