زیادہ کارکنوں کو جمع کرنا ممکن نہیں، پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے 24 نومبر کی کال واپس لینے کی اپیل

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال واپس لی جائے کیوں کہ زیادہ لوگوں کو اسلام آباد میں جمع کرنا ممکن نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، جہاں پر یہ درخواست کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور، عمران خان کی رہائی کا حکم

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو ہدایت دی کہ آپ مذاکرات کے لیے پہل کریں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے ملاقات کے دوران کہاکہ ہمیں حکومت سے مذاکرات کرنے چاہییں، کیونکہ اگر احتجاج کریں گے تو اس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔

ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومتوں کی جانب سے جس طرح کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اس صورتحال میں ممکن نہیں کہ زیادہ لوگوں کو اسلام آباد لایا جاسکے۔ اس کے علاوہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے بھی ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا، کیونکہ زیادہ وقت تک لوگوں کے لیے دھرنے میں بیٹھنا ممکن نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کی لڑائی سے متعلق سے عمران خان کو تفصیلات بتائیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے علی امین گنڈاپور جبکہ حکومت سے رابطے کرنے کے لیے بیرسٹر گوہر کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات عمران خان کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے، علی امین گنڈاپور نے بڑی شرط رکھ دی

دوسری جانب عمران خان سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مذاکرات عمران خان کی رہائی سے ہی شروع ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی