پاکستان اسٹیل ملز کے بند دروازوں کی روشنیاں دن رات کیوں جلتی رہتی ہیں؟

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹیل ملز جو ایک زمانے میں الگ دنیا تھی جہاں پاکستان بھر سے لوگ آتے اور یہیں کے ہو کر رہ جاتے تھے۔ 18000 ایکڑ پر محیط اس رقبے میں اسٹیل ملز کے علاوہ اسٹیل ٹاؤن بھی ہے جو یہاں کام کرنے والوں کے لیے آباد کیا گیا تھا۔

پاکستان اسٹیل ملز ایک وسیع رقبہ ہے جو اب سنسان سڑکوں، درختوں اور اسٹیل ملز کی عمارت کے ڈھانچہ پر مشتمل ہے۔ ہم گھومتے پھرتے ایک مقام پر پہنچے جہاں دن کے ایک بجے بلب جل رہے تھے جو اس بات کی طرف توجہ دلا رہا تھاکہ شاید برس ہا برس یہاں کوئی نہیں آیا کیوں کہ اس گیٹ نمبر 3 کی حالت پرانے بھوت بنگلے کے داخلی دروازے جیسی تھی جو پتوں سے بھرا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کو برباد کرنے والے کون؟

پاکستان اسٹیل ملز کے حوالے سے خوش آئند خبر یہ ہے کہ سندھ سرکار اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے متحرک ہے۔ اسٹیل ملز کا رقبہ جو 18000 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے وہ سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو اسٹیل ملز بنانے کے لیے دیا گیا تھا اب باقاعدہ طور پر سندھ حکومت کی جانب سے اسٹیل ملز لینے کی استدعا کی گئی ہے جو منظور بھی کر لی گئی ہے۔

ساتھ ہی سندھ حکومت روسی حکومت کے ساتھ بھی بات چیت کررہی ہے کہ ناکارہ پرزوں کو تبدیل کرکے دیا جائے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق روسی حکومت نے اس کی ہامی بھی بھر لی ہے۔ اب پاکستان اسٹیل ملز کے ناکارہ پرزوں کی جگہ نئے اور جدید پرزے لگا کر اسے پھر اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp