سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا بلوچستان میں فوجی آپریشن کے فیصلے پر ردعمل

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بلوچستان میں فوجی آپریشن کے فیصلے پر کہا ہے کہ صرف اس طرح کی کارروائیاں مسئلے کا پائیدار حل فراہم نہیں کرسکتیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس رجسٹری برانچ آفس لاہور میں صدر میاں محمد رؤف عطا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بار ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق صرف فوجی آپریشن مسئلے کا پائیدار حل فراہم نہیں کرسکتے۔

اجلاس میں بالخصوص بلوچستان کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں فوجی آپریشن کی منظوری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس طرح کی کارروائیوں سے ماضی میں محدود کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی، اور شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بہادر سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے بڑے خطرے کو ناکام بنایا۔

اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے اپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور ہمیں کام سے روکنے والے کو نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp