پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ کی رفتار سلو ہو جائے گی اور سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈنگ نہیں ہو سکیں گی۔
انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطلی پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے، صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ ایک طرف میڈیا پر بار بار یہ ہیڈ لائن جلوہ افروز ہوتی ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات ہو رہے ہیں اور دھرنا ملتوی ہو جائے گا جبکہ دوسری طرف حکومت دھرنے کو ناکام بنانے کے لیے موبائل فون سروس ملتوی کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ حکومت کو اپنی ساکھ عزیز ہے اور نہ ہی میڈیا کو سمجھ آ رہی ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے۔
ایک طرف میڈیا پر بار بار یہ ہیڈ لائن جلوہ افروز ہوتی ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات ہو رہے ہیں دھرنا ملتوی ہو جائے گا دوسری طرف حکومت دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے موبائل فون سروس ملتوی کر رہی ہے نہ حکومت کو اپنی ساکھ عزیز ہے اور نہ ہی میڈیا کو سمجھ آ رہی ہے کہ وہ اپنے… https://t.co/1bKLb27InP
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 21, 2024
رمیز ستی لکھتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی کی فائنل کال کا خوف ہے کہ حکومت نے 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی فائنل کال کا خوف
حکومت کا 23 نومبر سے اسلام آباد، kp اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ pic.twitter.com/zCxzeOxgyK— Rameez Satti (@sattirameezpti) November 21, 2024
پی ٹی آئی کے ایک کارکن شفقت ایاز نے ایک ایپلیکیشن کا ذکر کیا جو احتجاج کے دوران آپس میں رابطے کے لیے بغیر انٹرنیٹ کے بھی کام کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ یہ اپلیکیشن ایپل اور پلے اسٹور دونوں پہ موجود ہے اسے ابھی ڈاؤنلوڈ کریں اور اپنے دوستوں کو بھی اطلاع کریں۔
🔴احتجاج کے دوران آپس میں رابطے کے لئے اہم ایپلیکیشن جو بغیر انٹرنیٹ کے کام کرے گی
“Bridgefy”
یہ اپلیکیشن ایپل سٹور اور پلے سٹور دونوں پہ موجود ہے، ابھی ڈاؤنلوڈ کریں اور اپنے دوستوں کو بھی اطلاع کریں۔ @PTIofficial pic.twitter.com/KE1Wu8keSS
— Shafqat Ayaz (@ShafqatAyaz_PTI) November 20, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ سب کرنے سے بہتر ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔
اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ
پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گییہ سب بند کرنے سے بہتر ہے
عمران خان اور اسکی پارٹی پر پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے جو کچھ کیا ہے اس کی وجہ سے ان… pic.twitter.com/cKnl65dnel
— Farrukhahmed (@Farrukhahmed_) November 21, 2024
جہاں ایک طرف صارفین حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے وہیں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی صورت میں 2 ایپلیکیشنز ( BRIAR اور Bridgefy) بتائی ہیں جن کے ذریعے ممبران آپس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ایپس میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے نہ تو آپ کو اپنا فون نمبر دینا ہے نہ ہی ای میل ایڈریس، بلکہ آپ فرضی نام بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایپ بلیوٹوتھ کے ذریعے کمیونیکیٹ کرتی ہے اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 100 میٹر یا 300 فٹ ہوتی ہے جتنے زیادہ لوگوں کے پاس یہ ایپ ہو گی اتنی دور تک آپ کی پہنچ ہوگی۔
موبائل اور انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں آپ BRIAR ایپ کے ذریعے ایک دوسرے کو ٹیکسٹ میسیج کرسکتے ہیں۔
◀️ احتجاج پر جانے سے قبل آپ کی ٹیم یا گروپ ممبرز یہ ایپ انسٹال کر لیں اور ایک دوسرے کو ایڈ کر لیں
◀️ اس ایپ میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے نا تو آپ کو اپنا فون نمبر دینا ہے نا ہی ای میل… pic.twitter.com/Cfm4mbd4Cs— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) November 21, 2024
جمشید اقبال چیمہ نے لکھا کہ پہلے ہی انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش سے آئی سیکٹر اور فری لانسنگ کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو اربوں کا نقصان ہو چکا ہے اور ایسے میں تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی جا رہی ہے۔
پہلے ہی انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش سے آئی سیکٹر اور فری لانسنگ کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو اربوں کا نقصان ہو چکا یے. ایسے میں تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لئے موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جا رہی ہے. pic.twitter.com/X97qfZGFRx
— Jamshed Iqbal Cheema (@Jamshediqbalch) November 21, 2024