خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت، ضابطہ اخلاق جاری

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے لیے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی پی آپریشنز خیبرپختونخوا نے پولیس افسران کو بذریعہ خط ہدایت کی ہے کہ پولیس اہلکاروں بشمول گنرز کو کسی بھی سیاسی اجتماع میں شریک ہونے سے منع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 24نومبر احتجاج: وزارت داخلہ پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو اہم مراسلہ لکھ دیا

خط میں کہا گیا ہے کہ کوئی پولیس اہلکار صوبے سے باہر کسی بھی واقعہ میں کسی بھی حیثیت سے کوئی کردار ادا نہیں کرے گا، پولیس کا فرض ہے کہ غیرسیاسی رہے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم آئین اور ملکی قوانین کے مطابق غیرجانبداری سے فرائض سرانجام دینے کے پابند ہیں، پولیس اہلکار زبردستی یا غیرضروری اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کرنے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ مختص

ڈی آئی جی پی آپریشنز خیبرپختونخوا نے خط میں مزید کہا کہ سرکاری وسائل یا اختیار سیاسی جماعت کی حمایت کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، س طرح کے طریقوں میں ملوث ہونا ادارے کے اخلاقی معیار کو مجروح کرتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین پیشہ ورانہ طریقے سے کام کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، کوئی بھی افسر یا اہلکار خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نورمقدم کیس: جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر ردعمل کیوں ؟

راولپنڈی میں دھرنا ختم، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار

چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

نورمقدم کیس: جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر ردعمل کیوں ؟

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل