سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا حکومت سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں گزشتہ روز دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے، جس میں 42 سے زائد معصوم مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سلمان منصور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر میاں رؤف عطا اور 27ویں ایگزیکٹو کمیٹی نے گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردانہ کارروائی میں جان بحق شہریوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اختلافات کا شکار

اعلامیہ  کے مطابق دہشتگردوں نے ایک اور سفاکانہ کارروائی میں کرم کے قریب 42 سے زائد معصوم مسافروں کو قتل کیا، اس کارروائی میں درجنوں خواتین، بچے  زخمی ہوئے، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی کارروائی کے خطرات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے۔

’مہذب معاشروں میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں، ہماری قوم نے دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور ماضی میں اسے شکست دی ہے، موجودہ وقت ایک بار پھر اسی عزم کا تقاضا کرتا ہے۔‘

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا بلوچستان میں فوجی آپریشن کے فیصلے پر ردعمل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی معاملات پر بیشتر وسائل ضائع کرنے کی بجائے امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے عام شہریوں کی سلامتی، امن اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے