پشاور پولیس نےگزشتہ 8 دنوں کے دوران 14 گینگز کے 53 افراد گرفتار کیے، ایس ایس پی آپریشنز

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس ایس پی آپریشنز  ہارون رشید نے کہا ہے کہ پشاور پولیس نےگزشتہ 8 دنوں کے دوران 14 گینگز کے 53 افراد گرفتار کیے ہیں، بی آر ٹی بسوں میں جیب کترے اور موبائل فون چوری کرنے والا ایک منظم گروپ سرگرم ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے پولیس لائن پشاور  میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ پشاور پولیس نےگزشتہ 8 دنوں کے دوران 14 گینگز کے 53 افراد گرفتار کیے ہیں، ملزمان کے قبضے سے 14 گاری،35 موٹر سائیکل ،2 رکشہ برآمد ہوئی،70 لاکھ روپے اور 65 موبائل فون ملزمان کے قبضے سے برآمد ہوئے ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 70 لاکھ روپے اور 65 موبائل فون برآمد ہوئے ،1 ہزار سے زاید اشتہاری ملزمان اور 12 سو سے زائد منشیات میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے، 214 کلو گرام افیون،ایک ہزار کلو گرام  چرس اور 4 آئس کی فیکڑیاں سیل کردی گئی،

ایس ایس پی آپریشنز  نے بتایا کہ 18 ہینڈ گرینڈ،184کلاشنکوف،19 کالا کوف،196 رائفل،187 شارٹ گن اور 23 سو سے 81د پستول برآمد کی گئی، 2 لاکھ سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلی گی ہے۔

ہارون رشید نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس نفری نے مردم شماری کے دوران ڈیوٹی سرانجام دی  ہے،پولیس کو کمی کا سامنا ضرور ہے لیکن پولیس اپنا کام بہتر انداز میں کر رہی ہیں، زیادہ تر موبائل فون کی چوریاں بی آر ٹی بسوں میں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بی آر ٹی بسوں میں جیب کترے اور موبائل فون چوری کرنے والا ایک منظم گروپ سرگرم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp