لیاقت باغ احتجاج کیس: عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کا تیسرا روز

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے لیاقت باغ احتجاج کیس میں تفتیش کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کا آج تیسرا روز ہے، اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن ڈکلیئر کیا گیا ہے، سیل کی سیکیورٹی بھی راولپنڈی پولیس کے کنٹرول میں ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی راول راجہ حسیب کی سربراہی میں ڈی ایس پی لیگل راجہ عنایت اور انسپکٹر راشد کیانی اڈیالہ جیل پہنچے، تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے 15 سے زائد سوالات تیار کیے ہیں، سوالات پہلے سے گرفتار و جوڈیشل ہونے والے 23 ملزمان سے ہونے والی تفتیش کے تناظر میں تیار کیے گئے ہیں۔

اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے اڈیالہ جیل اور عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے، تفتیشی ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے، تفتیشی ٹیم کے پاس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری

ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیشی ٹیم ممکنہ طور پر عمران خان سے سوال کرے گی کہ 28 ستمبر کو آپ نے کال دی اس پر راولپنڈی میں پر تشدد مظاہرے ہوئے، اس پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟ مقامی لیڈر شپ پی ٹی آئی سیمابیہ طاہر و دیگر نے آپ کی کال پر پرتشدد مظاہرے کئے، آپ کا کیا مؤقف ہے؟

تفتیشی ٹیم کا ممکنہ طور پر عمران خان سے پوچھے گی کہ آپ کی رسائی جن افراد کیساتھ ہے ان کے ذریعے سے آپ کا مؤقف باہر جاتا ہے اس پر آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ نے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو پر تشدد مظاہرے کرنے پر اکسایا ؟آپ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا کہا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘