بند کی جانیوالی پشاور موٹروے کھول دی گئی، پی ٹی آئی کارکنان پہنچنا شروع

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موٹروے ایم ون پشاورٹول پلازا جو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور بند کر دی گئی تھی، پولیس کی جانب سے اچانک کھول دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز میں چھپے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان دھر لیے گئے

موٹروے ایم ون پشاورٹول پلازا کھولے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان پشاورٹول پلازا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے ایم ون پشاور کو ٹول پلازا سے ہرقسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور بند کر دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، دھند میں کمی کے بعد موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا مستقبل داؤ پر لگ گیا؟ کیل کانٹے سے لیس حکومت احتجاج ہر صورت روکنے کو تیار

واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp