کرکٹرعبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار سے منگنی کیوں توڑی؟

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی کرکٹرعبدالرزاق کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی پرانی محبت کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اسٹیج اداکارہ دیدار سے سچی محبت ہوگئی تھی۔

 معروف آل راؤنڈرعبدالرزاق کے مطابق دیدار ان کی بہت اچھی دوست تھیں جن کے ساتھ انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے دیدار کو 6 ماہ کا وقت دیا کہ وہ فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے کرکٹر سے شادی کرنی ہے یا انڈسٹری کے ساتھ رہنا ہے۔ عبدالرزاق چاہتے تھے کہ دیدار انڈسٹری اورتھیٹر ڈانس چھوڑ دیں لیکن اداکارہ اپنا کیریئر نہیں چھوڑ سکتی تھیں، جس کی بنا پر دونوں کی شادی نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

عبد الرزاق نے کہا کہ اس پیشے کے ساتھ دونوں کا ایڈجسٹ کرنا مشکل تھا کیونکہ وہ ایک قدامت پسند گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، ان کے مطابق اگر دیدار انڈسٹری چھوڑ دیتیں تو کچھ ہو سکتا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

@ahmadkhan786666 Summary of love of Abdul Razzaq and Dildar ji #foryou #expresion ♬ original sound – Ahmad lala

اسٹیج اداکارہ دیدار نے بھی سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ عبدالرزاق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی اور ان سے منگنی بھی ہو چکی تھی لیکن کرکٹر نے ایک شرط بھی رکھی تھی کہ وہ اداکاری چھوڑ دیں۔ اختلافات کی وجہ سے یہ رشتہ شادی تک نہیں پہنچ سکا لیکن وہ آج بھی عبدالرزاق کی بے حد عزت کرتی ہیں۔

@ahmadkhan786666 Summary of love of Abdul Razzaq and Dildar Ji #foryou ♬ original sound – Ahmad lala

واضح رہے کہ عبدالرزاق نے 40 سے زائد ٹیسٹ اور 260 سے زائد ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد 2013 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟