بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: بلوچستان کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ برقرار
الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس محمد عامر نواز رانا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا ہے۔
الیکشن ٹریبونل نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا ہے، جمال شاہ کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری پی ٹی آئی کے امیدوار سالار کاکڑ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان: پیپلز پارٹی ایم پی اے علی مدد جتک کی کامیابی کالعدم قرار
الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم شہزاد اور نصیر احمد پیش ہوئے تھے۔