’محنت کر حسد نہ کر‘، چاہت فتح علی نے بھارتی گلوگاروں کو پاکستانیوں سے بہتر کیوں قرار دیا؟

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چاہت فتح علی خان اپنے ہی انداز میں گانوں کے ری میکس بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پرخاصے مشہور ہیں۔

وہ کئی شوز میں آکر انٹرویو بھی دے چکے ہیں اور یہاں تک کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کی کوشش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کب آرہے ہیں آپ جپھی تو لگا سکیں ہم‘، امریکن گلوکار کی چاہت فتح علی خان کے ساتھ ویڈیو چیٹ وائرل

چاہت فتح علی خان کو بھارت کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی کافی ردعمل ملا ہے۔ بہت سے پاکستانیوں نے شفقت امانت علی اور بشریٰ انصاری جیسے ان کے ری میک کے انداز پر تنقید کی ہے جبکہ بھارت کے کرن جوہر اور کرن اوجلا  نے ان کے ’ٹیلنٹ‘ کی ’تعریف‘ کی ہے۔

اپنے حالیہ انٹریو میں چاہت فتح علی خان نے کہا کہ پتا نہیں پاکستانی گلوکار اور اینکرز ان سے کیوں جلتے اور انہیں نیچا دکھاتے ہیں جب کہ ہندوستانی مشہور شخصیات نے ان کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیے: ’آپ گانے سے کب توبہ کریں گے‘، چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’توبہ توبہ‘ پر دلچسپ تبصرے

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ انہوں نے 48 ٹریکس ریلیز کردیے ہیں اور 5 پر ابھی کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی موسیقار اور گلوکاروں کو چاہیے کہ وہ بھی محنت کریں حسد نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟