سندھ ہائیکورٹ: آئینی بینچز کے ججوں کی نامزدگی، کن ججز نے مخالفت کی؟

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

آئینی کمیٹی میں جسٹس عمر سیال اور جسٹس محمد سلیم جیسر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آئینی بینچوں کی وجہ سے مقدمات مزید تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں؟

ذرائع نے بتایا کہ آئینی بینچز میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ارباب علی ، جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔

آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوا اور 9 ججز کے حق میں 11 ووٹ آئے۔

مزید پڑھیے: سپریم کورٹ: ججز کی سینیارٹی کا اصول کسی اور مقدمے میں طے کریں گے، آئینی بینچ کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نے اختلافی رائے دی جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp