پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں ’ڈی چوک‘ کی جانب احتجاجی مارچ کے باعث پاکستان بھرمیں غیریقینی حالات کی وجہ سے فلائٹ آپریشن منگل کو بھی تعطل کا شکاررہا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کارکنوں کا بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے بغیر آگے بڑھنے سے انکار
منگل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر5 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کراچی اور کوئٹہ کی پروازیں پی کے 326 اور پی کے 310 بھی گراؤنڈ کردی گئیں۔ علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازپی کے 369 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دبئی، عمان اوراسلام آباد کے درمیان چلنے والی آر جے 71 اور آر جے 72 سمیت خصوصی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر 6، فیصل آباد میں 2 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر4 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
مزید پڑھیں پی ٹی آئی نے دھرنے کے لیے جگہ دینے کی پیشکش مسترد کردی، مذاکرات میں ڈیڈلاک
اسی طرح لاہورایئرپورٹ پر7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 5 پروازوں کو شیڈول میں خلل کا سامنا کرنا پڑا۔