غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بینک مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بینک مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی نجی بینک کی اسٹاک ایکسچینج میں واقع برانچ کی پارکنگ میں کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیصل اور میسم رضا کے  نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم محمد فیصل نجی بینک میں برانچ مینیجر ہے، ملزم کو غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے پارکنگ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے، چھاپے کے دوران ملزمان سے 45000 امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق برآمد ہونے والی کرنسی کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ہے، ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، شکارپور میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp