’جو کرنا ہے کرلو‘، ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی چہ مگوئیوں پر عمران خان بول پڑے

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان ملٹری کورٹ میں ممکنہ ٹرائل کی چہ مگوئیوں پر بول پڑے۔

اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کرلو میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

یہ بھی پڑھیں آخری بال تک لڑیں، مطالبات پورے ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کا جیل سے پیغام

انہوں نے کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، میرا اپنی ٹیم کو پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ محسن نقوی کی ہدایات پر رینجرز اور پولیس نے ہمارے کارکنوں پر فائرنگ اور شیلنگ کرکے پرامن شہریوں کو شہید اور زخمی کیا، اسے اس کا حساب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین اس وقت پولی کلینک چوک میں موجود ہیں، جہاں پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا مارچ ڈی چوک پہنچتے ہی بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا اعلان

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو آج سے مظاہرین سے خالی کرایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp