جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان بھی پی ٹی آئی کے حق میں سامنے آگئے اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکمرانوں کی نااہلی کا عذاب قوم بھگت رہی ہے، دھرنے کے آئندہ فیز میں اہم شاہراہوں پر بیٹھیں گے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر جوڈیشل کمیشن بناکر فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی اصل منتخب کردہ حکومت لائی جائے، اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے سمیت 26ویں آئینی ترمیم بھی کالعدم قرار دی جائے۔
ہمیشہ کہا جو جیتاہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو!
کراچی مئیر سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار نمائندوں کو مسلط کیا گیا، عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ماراگیا۔
یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے اور عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم… pic.twitter.com/fOqnRVTxRy— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) November 26, 2024
انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کہا جو جیتا ہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو۔ کراچی کے مئیر سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کے پیداکردہ نمائندوں کو مسلط کرکے عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ماراگیا۔
یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کے غیر ملکی میڈیا میں چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟
انہوں نے حکومت کو متبنہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔