سائنسدان بننے کا خواب دیکھنے والی شمائم امریکا جانے کو تیار

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد کی رہائشی شمائم امتیاز آٹھویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ شمائم کو سائنس میں دلچسپی ہے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیچرل سائنسز پر کیمبرج سکول سسٹم باغ میں انٹرنیشنل کنٹسٹس سنٹر کے زیر اہتمام ایک مقابلہ ہوا۔ جس کا دوسرا مرحلہ جنوری 2025 امریکا میں ہوگا۔

شمائم نے بتایا کہ آزاد کشمیر سے سات بچے کامیاب ہوئے اور وہ مظفرآباد سے اکیلی  کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا ’میں وہاں بھی کامیاب ہوں گی اور وہاں کے کسی سکول یا کالج میں اپنے سائنس دان بننے کا خواب پورا کروں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp