احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد اور لاہور کی رونقیں بحال ہونا شروع، موٹرویز بھی کھل گئیں

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد اور لاہور میں رونقیں بحال ہوگئی ہیں، سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے جبکہ موٹرویز بھی کھول دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے راستے کھنا شروع ہو گئے ہیں 26 نمبر چونگی سے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا روات ٹی کراس سے بھی رکاوٹیں ہٹا ئی جارہی ہیں، کچھ دیر میں رکاوٹیں ہٹا کر مکمل ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔ اسلام آباد میں اورینج میٹرو اور جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سرکاری اسلحہ سے لیس، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہم انکشافات

اسلام آباد میں گزشتہ رات کے آپریشن کے بعد ڈی چوک اور بلیو ایریا سے مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں، ایکسپریس ہائی وے پر موجود مظاہرین کی گاڑیاں بھی غائب ہیں، اطلاعات کے مطابق، مظاہرین اپنی اپنی گاڑیوں میں واپس خیبرپختونخوا چلے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ہزاروں مظاہرین کے آنے سے جناح ایونیو، ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے پر گندگی اور کچرے کے ڈھیر تھے، تاہم اب شاہراہوں کی صفائی جاری ہے۔

لاہور میں بھی تمام راستے کھول دیے گئے ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل سے ٹریفک شہر میں داخل اور باہر جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قافلہ ڈی چوک پہنچنے کے بعد اسلام آباد کے کونسے راستے کھل گئے؟

ترجمان نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ ٹریفک آ اور جاسکتی ہے، رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روز، گجومتہ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، اس کے علاوہ لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا، لاہور رنگ روڈ ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

حکام کے مطابق ایم ون موٹروے پر بھی جلد مکمل ٹریفک بحال ہو جائے گی، مرمت کے باعث موٹر وے کو بند کیا گیا تھا، ایم ون موٹر وے پشاور تا اسلام آباد کو مظاہرین نے پہلے ہی کھول دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟