وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ بہن مریم وٹو نے اغوا کا خدشہ ظاہر کردیا
بانی چیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان بھی انکے ہمراہ ہیں۔
مانسہرہ میں علی امین خان گنڈا پور بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان آج سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ انصاف سکریٹریٹ مانسہرہ میں 11 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کرینگے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن کے بعد علی امین گنڈاپور اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ کر لاپتا ہوگئے۔ اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قبک ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے خدشہ ظاہر کیاتھا کہ ان کی بہن کو اسلام آباد سے زبردستی اغوا کرلیا گیا ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مریم ریاض وٹو نے کہا تھاکہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بعض کے مطابق وہ خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہیں، لیکن لگتا ہے انہیں زبردستی اغوا کر کے ہٹایا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں مریم وٹو نے لکھا ہے کہ بشریٰ عمران کی گاڑی پہ حملہ کیا گیا۔ اور اب ان سے سب رابطہ منقطہ ہے. اگر وہ خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی کو آگاہ کرتیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: اسپتال میں لائے گئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد سامنے آ گئی
مریم وٹو کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس دھرنا ختم کرنے کا حق نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے ہوتے ہوئے دھرنا کبھی ملتوی نہ ہوتا، اس لیے ہی انہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ دھرنا صرف خان صاحب باہر آکر ہی ملتوی کر سکتے ہیں۔
’پی ٹی آئی کی کسی کیمٹی کے پاس اس کا حق نہیں کہ دھرنا منسوخ ہو، جو لوگ آج شہید ہوئے اللہ ان کے درجات بلند کرے، آمین! لیکن کیا آپ ان کی قربانی کو ضائع جانے دیں گے۔‘
واضح رہے کہ مریم وٹو نے اس سے قبل ایک اور ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ بلیو ایریا میں کریک ڈاؤن ہوتے ہی کارکنان بھاگ نکلے لیکن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد میں ہیں۔
مریم وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں وہ اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی، تاہم اس وقت تک اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے مظاہرین منتشر ہوچکے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کےخاندانی ذرائع نے ان کی خیبرپختونخوا پہنچنے کی تصدیق کی ہے جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی بھی خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہیں۔