پی ٹی آئی احتجاج ختم ہونے کے بعد ڈی چوک اور اسلام آباد کی صورتحال کیا ہے؟

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ڈی چوک کل جو میدان جنگ بنا ہوا تھا، اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان سے بالکل خالی ہوچکا ہے۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ رات گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے بعد اب ڈی چوک ہی نہیں بلکہ اسلام آباد بھی مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے۔ اس کارروائی کے بعد اسلام آباد انتظامیہ متحرک ہوگئی اور بدھ کی صبح ہی ڈی چوک میں صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز ہوگیا۔

ریڈ زون میں اب بھی رینجرز اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ وہاں موجود سیکیورٹی فورسز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان آپریشن کے دوران جو گاڑیاں یہاں چھوڑ کر بھاگے تھے ان میں تقریباً 20 ہائی ایس، 8 گاڑیاں اور 8 موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جن پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے جو کنٹینرز پر عمران خان کے نام سے مختلف چیزیں لکھی گئی تھیں۔ ان تمام جملوں کو مٹانے کے لیے پینٹ بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ اگر شہر میں ٹریفک کی صورتحال کی بات کی جائے تو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں جنہیں کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا ان راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔ بعض جگہ سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں اور جن جگہوں پر کنٹینرز اب بھی موجود ہیں انہیں ہٹایا جا رہا ہے۔ شہر میں معمولاتِ زندگی آج معمول کے مطابق ہے اور ٹریفک رواں دواں ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اس احتجاج کے سبب تعلیمی اداروں کو 3 روز کے لیے بند کیا گیا تھا جو کل یعنی 28 نومبر سے کھل جائیں گے۔ اس کے انٹرنیٹ جو گزشتہ تقریباً 4 روز سے بند تھا وہ بھی شہر بھر میں بحال ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے باقی تفصیلات جانیے اس ویڈیو اسٹوری میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp