انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی پہلی پوزیشن کھوبیٹھے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ جاری کی ہے، جس کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم پہلی، بھارت کے روہت شرما بدستور دوسری اور تیسری پوزیشن پر شبمن گل موجود ہیں۔
ℕ𝕌𝕄𝔹𝔼ℝ 𝕆ℕ𝔼𝕊 𝕆ℕ𝕃𝕐 🥇👊
Every top-ranked player & team in the latest ICC Rankings 📋 pic.twitter.com/HKFeNIbLkc
— Sport360° (@Sport360) November 13, 2024
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ ہنڈرڈ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں، زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست سینچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن پر ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن ہے۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، اسی طرح ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارتی کپتان جسپریت بمرا ایک بار پھر نمبر ون بولر بن گئے ہیں، بمرا کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کے نعمان علی نے 9ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
🚨Jasprit bumrah become number 1 Test bowler in Icc test ranking.🚨
One the best Yorker ball by Boom boom bumrah #ICC #JaspritBumrah#championstrophy#IslamabadMassacrepic.twitter.com/pG4WEfCDjI
— Amit (@amit25joshi) November 27, 2024
ٹی20 رینکنگ
آئی سی سی ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سرفہرست ہیں جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ اور بھارت کے تلک ورما بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔
ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا سرفہرست، سری لنکا کے ونندیو ہرسنگا دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسری پوزیشن پر ہیں۔