گزشتہ شب اسلام آباد میں موجود مظاہرین کو منتشر کیے جانے کے بعد آج صبح کاروبار کے آغاز ہی میں اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں بہتری دیکھی گئی تھی، یہی وجہ رہی کہ دو روز کاروبار متاثر رہنے کے بعد آج 3600 سے زائد پوائنٹس کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 1700 سے زائد پوائٹنس کا اضافہ ہوا تھا، تاہم پھر یہی انڈیکس 3500 سے زائد پوائنٹس کے خسارے سے 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہتری دکھائی ہے اور 100 انڈیکس میں کاروبار پر چھائی مندی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
بدھ کو کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 618 پوائنٹس کے اضافے سے 98 ہزار 192 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے، جو آج صبح سے جاری کاروبار کے دوران 98 ہزار 315 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچ گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 98 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔