دورہ روس: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا دوسری جنگ عظیم کے شہدا کو خراج عقیدت

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دورہ روس کے دوران دوسری جنگ عظیم کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

روس میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ماسکو میں کریملن کے قریب الیگزینڈر گارڈن میں نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دوسری جنگ عظیم کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے منتخب ہونے پر چین اور روس کا ردعمل سامنے آگیا

اس موقع پر روسی ریاستی ڈوما کی سلامتی و انسداد بدعنوانی کمیٹی کے چیئرمین ویسیلی پسکارئیوو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں ارکین پارلیمان کا وفد27 سے 29 نومبر تک روسی فیڈریشن کا دورہ کر رہا ہے۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ ماسکو کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق یہ دورہ ڈوما کے چیئرمین یاچیسلاو ولوڈین کی دعوت پر کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp