ہمارے کتنے ورکرز زخمی اور شہید ہوئے کچھ پتا نہیں، عاطف خان

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی این این اے عاطف کا کہنا ہے کہ وہ خود اسلام آباد میں ہیں اور پارٹی کارکنوں کا پتا لگا رہے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے کتنے ورکرز زخمی اور شہید ہوئے، کچھ پتا نہیں۔ رات گئے لائٹس بند ہونے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شیلنگ سے اموات جھوٹا پروپیگنڈا قرار، گرینڈ آپریشن کے دوران آتشیں اسلحہ استعمال کی تردید

انہوں نے کہا فائرنگ کے بعد سب منتشر ہوئے اور جان بچانے کے لیے پناہ لی۔ ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ افراد سے ورکرز کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے پی ٹی آئی کے 12 ورکرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے 8 ورکز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا۔

واضح رہے کہ منگل کو پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ اسلام آباد میں بلیو ایریا سے ہوتا ہوا ڈی چوک کی جانب بڑھا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان دن بھر مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوتی رہیں، تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے رات کو آپریشن شروع کیا گیا اور بلیو ایریا کو مظاہرین سے کلیئر کروا لیا گیا۔

پولی کلینک کی وضاحت

تاہم پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی بیان زخمی اور ہلاکتوں کے پروپیگینڈے کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سرکاری اسلحہ سے لیس، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہم انکشافات

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، گولیوں اور گرنیڈ سے اسپتال میں لائی گئی لاشوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ میڈیا پر گردش کرنے والی اس ہسپتال سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کو جعلی سمجھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی