انگور سے کشمش بنانے کا روایتی طریقہ کار موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان خشک میوہ جات کی اعلیٰ اقسام کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ بلوچستان کے میوہ جات کی مانگ نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ ایسا ہی ایک میوہ کشمش بھی ہے۔ یوں تو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کشمش بنائی جاتی ہے لیکن پشین کی کشمش کو بہترین قسم سمجھا جاتا ہے۔

ان دنوں ضلع پشین کی تحصیل سرانان میں انگور سے کشمش بنانے کا کام عروج پر ہے۔ کشمش بنانے والے بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے انگور کو باغات سے  رید کر لایا جاتا ہے جس کے بعد ان انگوروں کو خوشوں سے الگ کر چکے ان کی دھلائی کی جاتی ہے بعد ازاں پانی اور سوڈے کے محلول میں ایسے بھٹی میں پکایا جاتا ہے جس کے بعد انہیں بڑی بڑی چٹائیوں پر سوکھنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ تقریباً دو ہفتے میں یہ کشمش مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار ہوتی ہیں۔

کشمش کے کاروبار سے منسلک افراد کا بتانا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے دیگر فصلوں کی طرح کشمش کی پیداوار کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ وقت سے پہلے بارشوں کی وجہ سے انگور کی پیداوار میں ہر گزرتے سال کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے۔ کشمش بنانے کے لیے صرف دو ماہ کا ہی وقت ہوتا ہے۔ اگر اس دوران میں بارش ہو جائے تو اس سے کشمش بنانے کا کام شدید متاثر ہوتا ہے۔

مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت