قرآن کریم نذر آتش کرنے والا روسی طالبعلم غداری کے الزام میں دھر لیا گیا

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس میں قرآن پاک نذر آتش کرنے والا نوجوان ملک سے غداری کے جرم میں دھر لیا گیا۔13 سال قید کی سزا۔

روس میں نیکیتا نامی 20 سالہ طالبعلم کو روس سے غداری کے جرم میں مزید ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ قبل ازیں مئی 2023 میں نیکیتا کو مبینہ طور پر قرآن پاک نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سزا پانے والے روسی نوجوان نے مئی 2023 میں وولگوگراڈ میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن نذر آتش کر دیا تھا۔

روس نے پچھلے مہینے نیکیتا پر یوکرین کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام لگایا اور غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے اسے وولگوگراڈ کے حکام کے حوالے کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp