پی ٹی آئی احتجاج، آپریشن کے دوران صفر سے 278 تک ہلاکتوں کا دعویٰ

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی فائنل کال پر کارکنان دھرنا دینے کے لیے منگل کو ڈی چوک تو پہنچے تاہم پولیس اور رینجرز کے آپریشن کے ذریعے پہلے ڈی چوک اور پھر جناح ایونیو کو خالی کرا لیا گیا، آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کارکنان کی اموات کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی سے 64 مسلح افغان باشندوں سمیت 1150 مظاہرین گرفتار ہوئے، پولیس

لطیف کھوسہ کا دعویٰ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے سب سے زیادہ 278 اموات کا دعویٰ کیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

پولیس اور رینجرز کیے آپریشن کے ذریعے جب ڈی چوک کو خالی کرا لیا گیا تو پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مختلف دعوے سامنے آنے لگے کہ کارکنان پر سیدھے فائر کیے گئے جس سے سینکڑوں اموات ہوئیں، اسی وجہ سے کارکنان ڈی چوک کو خالی کر کہ چلے گئے، تاہم پی ٹی آئی کے ہی ایک رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں 20 کارکن جاں بحق ہوئے۔

کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر کوئی کارکن آپریشن کے دوران مرا ہے تو ثبوت دیا جائے۔

شیر افضل مروت کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے آپریشن کے دوران 40 اموات کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرنے والے 7 کارکنان کا تعلق اسلام آباد سے ہے، 6 کارکنان کے تعلق کوئٹہ سے جبکہ 22 کارکنان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے شرپسندوں کا مطالبہ پاکستان میں طالبان کو واپس لانے والے شخص کی رہائی تھا، عطا تارڑ

مرنے والوں کے نام کا معاملہ

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما لطیف کھوسہ نے بھی گزشتہ روز معروف ٹاک شو کیپیٹل ٹاک میں دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج کرنے والوں پر پولیس آپریشن کے نتیجے میں ہمارے 278 کارکن جاں بحق ہوئے اور 1900 کارکن گولیوں سے زخمی ہیں۔ شو کے میزبان حامد میر نے لطیف کھوسہ سے مرنے والے 8 افراد کے نام پوچھے تو لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بات ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتائی ہے۔

صحافیوں کا دعویٰ

اسلام آباد میں اسپتالوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے احتجاج کے دوران 6 سول افراد اور 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی موت کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان اعدادوشمار کی تردید کی گئی ہے۔

برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار گارڈین نے پی ٹی آئی کارکنان کی اموات سے متعلق یاک خبر شائع کی جس میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر 17 لوگ مارے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟