کیا ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا؟

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔

ابھیشیک اور ایشوریہ میں علیحدگی کی خبروں کے درمیان ایک ایسی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی ہے کہ اس جوڑی نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا کو طلاق کا معاملہ، شوہر ابھیشیک بچن نے واضح اعلان کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ’گلوبل ویمنز فورم‘ کے ایک ایونٹ میں شرکت کی  جس کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ویڈیوز میں انہیں اسٹیج پر آتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایشوریا رائے اسٹیج پر آئیں تو پس منظرمیں لگی اسکرین پر انکا نام اور پیشہ لکھا نظر آنے لگا، اسکرین پر ان کا نام لکھا تھا ’ایشوریا رائے، انٹرنیشنل اسٹار‘۔


اداکارہ کے نام کے ساتھ ’بچن‘ نہ لگائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ایشوریا نے باضابطہ طور پر بچن اپنے نام سے ہٹا دیا ہے، اس طرح طلاق کی افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا۔

جہاں بیشتر صارفین یہ کہہ رہے تھے کہ اس جوڑی کی طلاق ہو گئی ہے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے باضابطہ طور پر نام کے آگے سے بچن  نہیں ہٹایا کیونکہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے نام کے آگے ابھی تک ان کے نام کے آگے ’بچن‘ کا سر نیم موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا کو سوشل میڈیا سے ان فالو بھی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے اپریل 2007 میں شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟