کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے کراچی ایئرپورٹ کے باہر چینی شہریوں پر حملہ میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کردی ہے، حملے میں ملوث 2 ملزمان سے 8 رکنی ٹیم تفتیش کرے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ آصف اعجاز شیخ کی سربراہی میں جے آئی ٹی گرفتار ملزم محمد جاوید  اور گل نسا سے تفتیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے جناح ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج

محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق تینوں حساس اداروں ، رینجرز ، اسپیشل برانچ ، کراچی پولیس اور ایف آئی اے افسران جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے باہر ایک خودکش دھماکے میں 2 چینی شہریوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، اس حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 2 ملزمان کو سندھ اور بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ، خودکش بمبار سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جے آئی ٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد لے سکتی ہے، جے آئی ٹی کو 15 روز میں دونوں ملزمان سے تفتیش مکمل کرتے ہوئے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرنا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp