وفاقی دارالحکومت میں پُرتشدد سیاسی سرگرمیوں اور اس کے نتیجے میں تعلیمی ہرج کے سبب وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کر دی گئی۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔ pic.twitter.com/DHaxsh4PPc
— Latif Shah (@Latifshahji) November 29, 2024
وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل کے خاتمہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد تعلیمی ایام بڑھ کو 6 ہوگئے ہیں۔
ہفتے کے روز کی تعطیل کے خاتمے کا فیصلہ دارالحکومت میں مسلسل سیاسی سرگرمیوں اور اس کے نتیجے میں طالبہ و طالبات کے تعلیمی ہرج کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک، 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں حالات بہتر ہونے پر جڑواں شہروں کے اسکول 28 نومبر سے دوبارہ کھول گئے ہیں۔














