مشعال یوسف زئی نئی فرح گوگی ہیں، عمران خان کی بہن بشریٰ بی بی کے خلاف سامنے آگئیں

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ روبینہ خان کھل کر بشریٰ بی بی کے خلاف میدان میں آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں کردار کوئی نئی بات نہیں، پنجاب میں جس طرح عثمان بزدار اور فرح گوگی کے ذریعے نظام حکومت چلایا گیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، اور اب مشعال یوسف زئی کو بشریٰ بی بی کی نئی فرح گوگی کہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران بھائی ہے، کیسے نہ بولوں، اس میں سیاست کی کیا بات ہے، علیمہ خان

انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی جیل میں ہوتے ہوئے بھی مبینہ طور پر مشعال یوسف زئی کے ذریعے سیاست کرتی رہی ہیں، وہ تقرریاں کرنے سمیت دیگر فیصلہ سازی میں شامل ہوتی تھیں۔

روبینہ خان نے کہاکہ بشریٰ بی بی اسلام آباد مارچ کے دوران علی امین گنڈاپور کے ساتھ خطاب اور اعلانات بھی کرتی رہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بہنوں کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ اس سے قبل بھی سیاست کا حصہ نہیں تھیں۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے مزید کہاکہ بہنوں کی کوئی خواہش نہیں ہے کہ حکومتی عہدے حاصل کرکے مال کمایا جائے۔ ہم نے ہمیشہ کہاکہ پرانے پاکستان کی گندگی سے نیا پاکستان نہیں بنایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں آکسفورڈ چانسلر والے ’چکر میں پھنسانے‘ پر عمران خان کی ہمشیرہ زلفی بخاری پر برس پڑیں

واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ وہ عمران خان کے دور حکومت میں نظام پر اثر انداز رہیں اور پنجاب میں تمام فیصلے ان کی مرضی کے مطابق ہوتے ہیں، اب عمران خان کی جانب سے دی گئی فائنل کال کی ناکامی کا ذمہ دار بھی انہیں قرار دیا جاتا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنا دینے پر راضی ہوگئے تھے لیکن بشریٰ بی بی نے کہاکہ وہ ہر صورت ڈی چوک جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp