عمران خان کی جان بچانے کا فارمولہ کیا ہے؟ فیصل واوڈا نے بتادیا

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جو مرشد ہے وہی بانی پی ٹی آئی کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہے۔ بشریٰ بی بی جب سے عمران خان کی زندگی میں آئی ہیں، تب سے وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے بالکل ویسا ہی ہوا، فیصل واوڈا

نجی ٹیلیویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ 7 عورتوں کا ایک گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کے مطابق اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کو دم درود والا پانی پلادیں یا دہی کھلادیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی،اور اگر اُنہیں بچانا ہے تو یہی راستہ ہے کہ ان کی ملاقات نہیں کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل کے تحت باہر آنے والے ڈیل ہی کے تحت باہر جائیں گے تو پھر حراست میں بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، پی ٹی آئی قیادت عمران خان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھا رہی ہے، فیصل واوڈا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ دھرنے میں سب سے پہلے بشریٰ بی بی اور گنڈاپور بھاگے۔بشریٰ بی بی جان دینے کو تیار تھیں مگر فوٹیج آگئی کہ وہ ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے