ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایک کارروائی کے بعد غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے ہوئی۔ملزم کو چندریگر روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 35000 یو اے ای درہم برآمد ہوئے۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار
ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔