بہارہ کہو پولیس کی کارروائی، اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس بہارہ کہو سرکل سائیڈ یونٹ نے کارروائی کے دوران اندھےقتل میں ملوث ملزم عامر شاہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کےمطابق گرفتار ملزم دوران واردات مزاحمت پر بائیکیا ڈرائیور کے اندھے قتل میں ملوث ملزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی واک، ’یہ احتجاج روکنے کی تیاری ہے یا کسی جنگ کی؟‘

ملزم نے 12 اکتوبر 2024کو دوران واردات مزاحمت پر تھانہ بہارہ کہو کی حدود  میں تیز دھار آلہ کے وار کرکے بائیکیا ڈرائیور محمد امجد کو قتل کرکے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھینا کر فرار ہو گیا تھا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی  میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا